8 اگست 2011 - 19:30

سعودی عرب کی چار مارچ تحریک نے عوام سے گیارہ اگست کو آل سعود کی حکومت کے خلاف ملک کے جنوبی مشرقی شہر احساء میں مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

ابنا: العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چار مارچ تحریک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احساء شہر میں ائمہ بقیع مسجد کے قریب مظاہرے کریں۔ اس تحریک نے سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی رہائی اور آزادی بیان کا مطالبہ کیا ہے۔
آل سعود کی حکومت نے کہ جسے ملک کے اندر بڑھتے ہوئے عوامی احتجاج کا سامنا ہے، القطیف اور احساء سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کے ساتھ ہی ساتھ اب تک بےشمار سیاسی کارکنوں اور مظاہرین کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا ہے۔
سعودی عرب کے شہریوں میں آل سعود حکومت سے ناراضگي ایک ایسے وقت میں پائي جا رہی ہے کہ جب اس ملک نے علاقے میں عوامی انقلابوں کا دائرہ وسیع ہونے اور ان کے سعودی عرب تک پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وہ بحرین میں فوجی بھیج کر اس ملک کے انقلابیوں کو کچلنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
.............

/169